پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی، عوام کو مبارکباد دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) تحریک رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے ویڈیو پیغام میں بڑا دعویٰ کر دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی اکثریت ملک بھر کے کئی حلقوں میں آگے ہے، اس لیے پی ٹی آئی اگلی حکومت بنائے گی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ’’سب سے پہلے، میں پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز اور کارکنوں کے ساتھ پاکستانی عوام کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں، تمام تر خوف اور مظالم کے باوجود، آپ سب باہر نکلے اور اپنا جمہوری حق استعمال کیا۔ علاوہ ازیں پی ٹی آئی کارکنان نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں جشن منایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close