ن لیگ کیساتھ ہاتھ ہوگیا، سینئر صحافی نے نواز شریف کو اہم مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) سینئر صحافی ابصار عالم کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ ہاتھ ہوگیا ہے۔

اپنے ایکس اکاؤنٹس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ’’میاں نواز شریف کو اب اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے کا اعلان کرنا چاہئے‘‘ ۔

خیال رہے کہ اب تک کےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف کے آبائی حلقہ این اے130 سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدواریاسمین راشد 17918ووٹ لے کر آگے ہیں،ن لیگ کے قائد میاں محمد نواز شریف12146ووٹ لےکر پیچھے ہیں۔دوسری جانب لاہور میں قائم مسلم لیگ (ن) کے الیکشن ہیڈ کوارٹر زسے شہباز شریف کے بعد نوازشریف اور مریم نواز بھی اٹھ کر چلے گئے ہیں جبکہ صحافیوں سے کہا گیا جیسے رزلٹ آ رہے ہیں، صبح ہی معاملات دیکھیں گے، آپ بھی چلے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close