ایک اور پی ٹی آئی امیدوار الیکشن سے دستبردار

وزیر آباد (پی این آئی) وزیرآباد سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 35 سے پاکستان تحریک اںصاف کے حمایت یافتہ امیدوار چوہدری محمد یوسف نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

محمد یوسف نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل معروف گلوکار اور سماجی کارکن ابرار الحق نے بھی انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں ابرارالحق کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے عام انتخابات میں بطور امیدوار حصہ نہیں لے رہا، وقت پر اپنے کاغذات واپس نہیں لے سکا لہذا میں سوشل میڈیا پر اس کا اعلان کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ زیادہ ضروری تھا کہ ووٹ کی اہمیت کا پیغام لوگوں تک پہنچاؤں، اللہ تعالی پاکستان اور اہل پاکستان پر اپنی نظر کرم برسائے۔ واضح رہے کہ ابرارالحق پہلے تحریک انصاف میں شامل تھے تاہم 9 مئی 2023 میں ہونے والے واقعات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

close