لاہور(پی این آئی)دشمنوں کا خاتمہ کریں گے، سابق وزیراعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قلعہ سیف اللّٰہ میں جے یو آئی ف کے دفتر کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اظہارِ افسوس کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی اور جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پاکستانی قوم کو نہ خوفزدہ کر سکتے ہیں اور نہ ان کے عزم کو کمزور کر سکتے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کا خاتمہ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں