لاہور(پی این آئی)پاکستان میں عام انتخابات ، عمران خان کے بیٹے بھی میدان میں آگئے۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان ملک میں عام انتخابات کے موقع پر جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ ان کی جماعت کے اکثر امیدار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں تاہم ایسی صورتحال میں ان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے سوشل میڈیا پر بیٹوں سلمان اور قاسم کی انتہائی دلچسپ تصویر شیئر کر دی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے اور عمران خان کے دونوں بیٹوں قاسم اور سلیمان کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھام رکھاہے ، اس تصویر پر جمائمہ نے خصوصی طور پر 8 فروری درج کیا جس کا مطلب پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں