ایک اور دہماکہ، سیاسی جماعت کا دفتر نشانہ، بڑی ہلاکتیں

کوئٹہ (پی این آئی) ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں جمعیت علمائے اسلام ف کے دفتر کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔۔۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔دھماکا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 میں جے یو آئی کے انتخابی دفتر کے باہر ہوا، یہاں سے مولانا عبدالواسع جے یو آئی کے امیدوار ہیں۔۔۔دھماکے میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا عبدالواسع محفوظ ہیں۔۔۔دھماکے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close