اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی گئی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری درخواست کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کے خلاف 4 مقدمات کی سماعت ہوئی تاہم وہ 3 میں پیش ہوئے اور تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں پیش نہ ہوئے جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔بتایا گیا ہے کہ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ درخواست کے ساتھ ماضی کا ریکارڈ نہ لگانے پر ضمانت خارج کر دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں