خوفناک زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس، زلزلے کی شدت کیا تھی؟

کوئٹہ (پی این آئی) خوفناک زلزلے کے جھٹکے ۔۔ بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

 

 

نصف شب کے بعد آنے والے زلزلہ کے جھٹکوں سے لورا لائی شہر میں لوگ نیند سے بیدار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز لورالائی سے 11 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close