اسلام آباد(پی این آئی)توشہ خانہ میں 14 سال کی سزا، بشریٰ بی بی ڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔ توشہ خانہ کیس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی نے گرفتاری دے دی۔احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کو توشہ خانہ کیس میں 14،14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے جب کہ عدالت نےعمران خان کا 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا ہے۔عدالت کی جانب سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے اڈیالہ جیل پہنچیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں