اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی ویزوں کے اجرا میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت نے مجموعی طور پر 60 سفارتکاروں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مجموعی طور پر 35 بھارتی سفارتکاروں کو جبکہ بھارت نے 25 پاکستانی سفارتکاروں کو ویزے جاری کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان،بھارت نے جونیئر سفارت کاروں و انتظامی اہل کاروں کو ویزے جاری کیے ہیں۔اس کےعلاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان کے نئے ناظم الامور سعد وڑائچ کو بھی ویزہ جاری کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں