کوئٹہ (پی این آئی) سبی دھماکے میں دراصل کتنے افرادجاں بحق اور زخمی ہوئے؟ ڈپٹی کمشنر سبی نے بتا دیا۔
ڈپٹی کمشنر سبی نے بتایا کہ مین جناح روڈ پر ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا جب ریلی گزری تو اسے بلاسٹ کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہے ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سبی میں سیاسی ریلی کے دوران دھماکے کا نوٹس لے لیا، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چیف سکیرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں