الیکشن کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف کا وزیراعلیٰ کون ہو گا؟

ڈیرہ اسماعیل خان (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ اس مرتبہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور بنے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے حق نواز پارک میں جلسے سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہا کہ علی امین کے بھائیوں اور خاندان نے صعوبتیں برداشت کیں۔انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان نے بار بار ڈیرہ اسماعیل خان کا حق کھایا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 9 مئی کچھ نہیں تھا بس تحریک انصاف کو کمزور کرنا تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا، آج ڈیرہ نے ڈر کو شکست دے دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close