عمران خان کو سائفر کیس میں سزائے موت کا امکان؟ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کاکہنا ہے کہ سائفر کیس میں عدالتی حکم کے باوجود ٹرائل جاری ہے،جس کیس میں سزائے موت ہو سکتی ہے اس میں مرضی کا وکیل نہیں کرنے دیا جا رہا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ توشہ خانہ کیس میں ہمیں حق دفاع دیا گیا نہ ہی بنیادی حقوق، سائفر کیس میں اس طرح کے اقدامات قانون کی خلاف ورزی ہیں،ان کاکہناتھا کہ الیکشن مہم میں ہمارے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب ستحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان قانونی طور پر درست واپس لیا گیا، پی ٹی آئی والے الیکشن جیت کر ہمارے ساتھ ہوں گے، کئی آزاد امیدوار جوائن کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں