تحریک انصاف کا ایک اور امیدوار پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار ہوگیا

میرپورخاص(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ممتاز شاہ پیپلز پارٹی کےحق میں دستبردار ہوگئے۔

ممتاز شاہ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر بھی تھے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کے بعد غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔ ممتاز شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے، تحریک انصاف کی پالیسیوں پر اختلاف اور تحفظات تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے جو ہدایات ملیں گی اس کے تحت کام کروں گا۔

دوسری جانب صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی پر پولیس نے لاٹھی چارج کردیا، اس دوران پتھراؤ کے باعث ایس ایچ او سمیت متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے تین تلوار پر پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے موقع پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو گھیرے میں لے لیا اور کارکنوں وہاں سے ہٹاتے ہوئے سڑک کلیئر کرنے کی ہدایت کردی، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان مشتعل ہوگئے اور شدید نعرے بازی کی، پولیس نے کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج شروع کردیا اور متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close