پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں سے متعلق تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

پشاور (پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف اپنے خطرناک ایجنڈے کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے ذاتی مفادات اور کرسی اقتدار کی خاطر خطرناک ایجنڈے پر عمل کیا، جس کے نتائج آج وہ بھگت رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کبھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے، ان کے حمایت یافتہ امیدوار اب دیگر پارٹیوں سے رابطوں میں ہیں۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2024ء کے لیے انتخابی منشور پیش کردیا، جس میں وزیراعظم براہ راست عوام سے منتخب کروانے اور اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے کا عزم ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم اقتدار میں آکر آئینی ترامیم کروائیں گے، جس کے تحت وزیراعظم کو براہ راست عوام منتخب کریں گے، اسمبلی کی مدت 5 سال سے کم کرکے 4 سال کریں گے، سینیٹ کی مدت 6 سال سے کم کرکے 5 سال کردیں گے، 50 فیصد سینیٹ کو براہ راست عوام سے منتخب کرنےکا طریقہ اپنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close