سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) ایک بڑی پیشرفت کے طور پر حکومت نے سرکاری نوکروں کو نیب کی غیر ضروری ہراسانی اور جانبدارانہ گرفتاریوں سے بچانے کے لیے ایک نیا میکنزم متعارف کرایا ہے۔

موجودہ چیئرمین اور پنجاب حکومت کے مابین مشاورت سے نئے اقدامات پنجاب میں متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ دیگر صوبے بھی سرکاری افسروں کی جانب سے بہتر کارکردگی اور فیصلہ سازی کے لیے سرکاری نوکروں کا کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کے لیے اسی راستے کو اختیار کریں گے۔پنجاب حکومت نے سینئر سرکاری نوکروں پر مشتمل ایک اسکروٹنی کمیٹی کا اعلان کیا ہے جو ابتدائی تحقیقات کیا کرے گی اور نیب میں کسی سرکاری نوکر کے خلاف مواد کی درستی کا پتہ چلایا کرے گی۔کمیٹی اپنی سفارشات یا نتائج مجاز حکام کی اجازت کے بعد نیب سے شیئر کریگی، ملازمین کو نیب میں پیشی کا مناسب موقع ملنا یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close