نمونیا کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا، مزید کتنے بچے ہلاک ہو گئے؟

اسلام آباد(پی این آئی)نمونیا کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا، مزید کتنے بچے ہلاک ہو گئے؟پنجاب میں خشک اور شدید سردی کے دوران نمونیا کی وبا پرقابو نہ پایا جاسکا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 7 بچے انتقال کر گئے جس کے بعد رواں سال کے پہلے 26 دنوں کے دوران نمونیا سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 240 ہو گئی۔محکمہ صحت نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیا کے 942 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صرف لاہور میں 212 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی،

اس دوران لاہور میں ایک بچہ نمونیا سے جان کی بازی ہار گیا۔رواں سال کے پہلے 26 دنوں میں پنجاب میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہزار 661 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں