علما کرام نے بھی علیم خان کی حمایت کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی صدر عبدالعلیم خان کو بڑی کامیابی مل گئی، لاہورکے علماء اکرام نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا۔

 

 

 

آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان نے لاہور کے بڑے جامعہ نعمیہ کا دورہ کیا اور مہتم راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی ،جس میں راغب حسین نعیمی نے عبدالعلیم خان کی الیکشن میں حمایت کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ نعیمہ کے مہتم ڈاکٹرراغب حسین نعیمہ کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان نے ماضی میں گراں قدر خدمات انجام دیںعبدالعلیم خان خلق خداکی خدمت کررہےہیںان کاجیتناعلاقےکی فلاح وبہبودکےلئےاچھاہے۔ انھوں نے کہا کہ مفتی قیصرنعیمی نےکاغذات جمع کروائےتھےتاہم وہ اپنےکاغذات واپس لےرہےہیں،اب قیصر نعیمی عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلائیں گے اور جامعہ نعیمہ8 فروری کے الیکشن میں آئی پی پی صدرعبدالعلیم خان کی حمایت کرےگی۔

اس موقع پر آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان نےکہا کہ تمام علماءکرام کاشکریہ اداکرتاہوں،جامعہ نعیمیہ اس حلقےمیں بڑادینی ادارہ ہےسرفرازنعیمی مرحوم کے ساتھ بڑا گہرارشتہ رہاہےجواعتمادکیاگیااس پرپورااتریں گےعلاقےکی پسماندگی دور کرنے کےلئے کردارا د ا کرتےرہیں گےمحرومیوں کودورکرنےکےلیےکام کرتےرہیں گے۔ دوسری جانب صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان کی داروغہ والا میں این اے121سےلیگی امیدوار شیخ روحیل اصغرکےڈیرےپرآمدہوئی شیخ روحیل اصغرنےعبدالعلیم خان کا استقبال کیا ملاقات میں حلقےمیں انتخابی حکمت عملی کےحوالےسےتبادلہ خیال کیا گیاشیخ روحیل اصغرنےعبدالعلیم خان کو حمایت کی یقین دہانی کرائی عبدالعلیم خان نےشیخ روحیل اصغرکی حمایت پرشکریہ اداکیا۔

اس موقع پر آئی پی پی صدر عبدالعلیم خان نےشیخ روحیل اصغرکادل کی گہرائیوں سےمشکورہوںشیخ روحیل اصغرپنجاب کی سیاست کا بڑا نام ہےشیخ روحیل اصغرنےاس حلقےکی بہت خدمت کی ہےشیخ روحیل اصغرشیراورعقاب دونوں ہیںلاہورکی سیاست میں شیخ روحیل اصغرکابہت اثرہے،لوگ شیخ روحیل اصغرکوپسند کرتےہیںگڑھی شاہوسے20سال پہلےسیاست شروع کی تھی گڑھی شاہوسےجتنا پیارملا ایک ایک شخص کامقروض ہوں۔ مرکزی صدرآئی پی پی کا کہنا تھاہم عوام کی خدمت جاری رکھیں گےداروغہ والامیں بھی فری ڈسپنسریاں قائم ہوں گی اس علاقےکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالوں گاعوام ووٹ دیں یانہ دیں خدمت جاری رکھیں گےنسل اورمذہب کی تفریق کےبغیرعوام کی خدمت کررہےہیںہماری فاؤنڈیشن ایک ایک گھرکا سروے کرتی ہےہماری فاؤنڈیشن مستحق لوگوں کی مدد کرتی ہےہماری فاؤنڈیشن کےسروےکاسیاست سےکوئی تعلق نہیںہماری فاؤنڈیشن بلاتفریق کام کرےگی اللہ تعالیٰ کوراضی رکھنےکیلئےفاؤنڈیشن بنائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close