کراچی کے سینئر سیاستدان نفیس صدیقی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

کراچی(پی این آئی)کراچی کے سینئر سیاستدان نفیس صدیقی ایڈووکیٹ انتقال کر گئے، وہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔

 

 

نفیس صدیقی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی دوسری حکومت میں سندھ کابینہ میں مشیر رہے، وہ طویل عرصہ سے سیاست سے دور تھے۔نفیس صدیقی کی نمازجنازہ کل (اتوار کو) بعد نماز ظہر جامع نور السلام زمزمہ ڈیفنس میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین سخی حسن (نارتھ ناظم آباد) قبرستان میں ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close