راولپنڈی (پی این آئی) نواز شریف اور آصف زرداری کے کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں، ان کو کوئی نہیں پوچھتا، میرے کیسز کا ٹرائل روزانہ ہو رہا ہے۔۔۔۔ رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ کے وکلاء پیش نہیں ہو رہے، گواہوں پر جرح سے مسلسل التواء مانگا جا رہا ہے؟ عمران خان نے کہا کہ ہمارے بیشتر وکلاء الیکشن مہم میں ہیں، کیسز بھی بہت زیادہ ہیں، کیسے پیش ہوں گے، ہماری انسانی حقوق سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں ہے اس کو نہیں سنا جا رہا۔۔۔۔ رپورٹر نے سوال کیا کہ آپ صدر مملکت سے انسانی حقوق کی درخواست کے بارے میں کیوں نہیں بات کر رہے؟ ۔۔۔۔
عمران خان نے کہا کہ عارف علوی کی کوئی نہیں سن رہا، نواز شریف مفرور ہے اس کو ریلیف پر ریلیف دیا جا رہا ہے، میں چھ ماہ سے جیل میں ہوں میری پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ہمارا حق چھینا جا رہا ہے، ہماری نمائندگی سرکاری وکیل کیسے کر سکتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں