مردان ( پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور این اے 23 مردان سے امیدوار علی محمد خان نے کہا ہے کہ بلے کا نشان چھِن جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
مردان کے علاقے پیرسدی میں جلسے سے خطاب میں علی محمد خان نے کہا کہ 8 فروری کو کامیابی تحریک انصاف کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوام گلی گلی، گھر، گھر جا کر پیغام پہنچائیں اور پاکستان اور اسلام کے لیے متحد ہوجائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ عوام 8 فروری کو ملک میں بہتری لانے والوں کا ساتھ دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں