کراچی(پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نےکس کی حمایت کر دی؟
۔۔۔۔۔۔عوامی نیشنل پارٹی نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کرلیا۔اے این پی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر امیر بہادر خان نے کہا کہ پنجاب بھر میں عبدالعلیم خان اور اُن کے پینل کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور حمایت کا اعلان کیا۔
ادھر تحریک انصاف راوی ٹاؤن کے سابق صدر مبشر لال نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔دوسری جانب وکلا کے وفد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور این اے 117 میں ساتھ دینے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں