شہباز شریف نے ن لیگ کے ناراض رہنما کو منا لیا

لاہور (پی این آئی)شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 225 پر مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہونے والے پارٹی رہنما جہانگیر سلطان بھٹہ کو منالیا۔

پی پی 225 پر ٹکٹ نہ ملنے کے باعث ن لیگ سے ناراض سابق ایم پی اے جہانگیر سلطان بھٹہ کی پارٹی کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران شہباز شریف نے جہانگیر سلطان بھٹہ کو منا لیا، جس کے بعد جہانگیر سلطان بھٹہ نے الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔جہانگیر سلطان بھٹہ نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 154 اور پی پی 225 پر ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میرے الیکشن میں رہنے سے ن لیگ کا ووٹ تقسیم ہوتا۔شہباز شریف نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میاں جہانگیر پرانے ساتھی ہیں، الیکشن سے دستبرداری پر شکر گزار ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close