عوام کیلئےبڑی خوشخبری ،کرایہ داروں کومفت پلاٹ دینے کا اعلان،کس کس کو ملیں گے؟

کراچی (پی این آئی) تیس سال سے کراچی میں کرائے پر رہنے والوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسی اور ایک سوبیس گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا ۔

کراچی گلستان جوہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کراچی اور سندھ میں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹی والوں سے بات کرلی ہے ، پہلے مرحلے میں چھ سو کرائے داروں کو مفت پلاٹ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ کی طرح آج بھی جوہر کی مارکیٹوں کی دعوت پر میں آیا ہوں ،جب مارکیٹ میں گیا ہوں عوام نے حیران کیاعوام نے کہا22 سال ہوگئے مارکیٹ بنے آپ پہلے حکومتی نمائندے ہیں جنہوں نے خیریت دریافت کی۔کہیں پانی نہیں، کہیں بجلی نہیں یہاں کی عوام اپنے خاندان کا روزگار بنا رہے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جوہر کی عوام نے کہا اپنے صوبے کے گورنر سے مل کر خوشی کا اظہار کیابہت ساری مارکیٹوں میں آگ لگی کوئی پوچھنے نہیں آیا،میرا عوام سے یہ وعدہ ہے میں خود چل کر عوامی مسائل حل کروں گا ۔میرے صوبے کے نوجوان پریشان ہیں ، پڑنے لکھے لوگ رائڈر بنے ہوئے ہیں،سولہ سال پڑھ کر بھی بےروزگاری ہے حکومت کو چاہیے کہ ان کو روزگار دے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں