سندھ میں اگلی حکومت کس کی ہوگی؟ بڑی پیشگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم شہروں کے ساتھ اب سندھ کے گوٹھوں میں بھی حکومت بنائے گی، بہت جلد بددیانتوں سے سندھ کی جان چھوٹنے والی ہے، آج فتح کا اعلان ہوگیا ہے انشاء اللہ 8 فروری کو ولیمے کی دعوت ہوگی۔

8 فروری کو پتنگ پر نشان لگا کر سندھ کے مظلوموں کو حقیقی آزادی ملے گی۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے ہم 15 سال کا حساب لیں گے، بلاول کے بڑے بھی کبھی ایم کیو ایم کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی کے باغ جناح میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی روایت رہی کہ 5 روزہ میچ نہیں کھیلتے، ہم ٹوئنٹی 20 کھیل کر میچ جیت کر فارغ ہوجاتے ہیں، اہلیان کراچی نے سندھ میں ہونیوالی سیاسی تبدیلی کا آغاز کردیا، اب ایم کیو ایم شہروں کے ساتھ سندھ کے گوٹھوں میں بھی حکومت بنائے گی، آج کا پنڈال لاڑکانہ، نوابشاہ، جیکب آباد، مورو اور سکھر کے لوگوں کیلئے اعلان کررہا ہے، بہت جلد بددیانتوں سے سندھ کی جان چھوٹنے والی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close