بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہم قدم اُٹھا لیا

اسلام آباد(پی این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اہم قدم اُٹھا لیا۔۔۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشنز اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب آج عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹی فکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور پٹیشن پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ میں عدالتی کارروائی کو روکا جائے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close