تازہ ترین

جسے جو انتخابی نشان مل گیا ، وہ اب تبدیل نہیں ہو گا، الیکشن کمیشن کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں آٹھ فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے جاری انتخابی نشانات کے حوالے سے کہا ہے کہ آزاد امیدواروں میں سے جسے جو انتخابی نشان مل گیا ، وہ اب تبدیل نہیں ہوسکے گا ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسروں کی جانب سے جاری انتخابی نشان جاری کیے جاچکے ہیں،سیاسی جماعتوں کیلئے 146،آزاد امیدواروں کیلئے 177 نشان مختص ہیں۔ای سی پی نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئے کوائف پرنٹنگ کارپوریشن کو بھیج دیئے ہیں ۔بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لئےساڑھے 18 ہزار کوائف پرنٹنگ کارپوریشن کو ارسال کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ شروع ہوچکی ہے،لہٰذاآزاد امیدوار اب انتخابی نشان تبدیل نہیں کرواسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں