پشاور (پی این آئی) شہریار آفریدی کو بڑی خوشخبری مل گئی ۔۔ الیکشن ٹربیونل نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔
شہریار آفریدی کی اپیل پر الیکشن ٹریبونل میں سماعت ہوئی جسے منظور کر لیا گیا۔ واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے این اے 35 اور پی کے 92 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کے کاغذات مسترد کردیئے تھے۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے لیے پولنگ شیڈول ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں