پولیو ٹیم پر فائرنگ، بُری خبر

پشاور(پی این آئی)پولیو ٹیم پر فائرنگ، بُری خبر۔صوبۂ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور زخمی ہوگیا جبکہ دونوں زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ کی تحصیل ماموند میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے سے 5 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آ گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close