کراچی(پی این آئی)نجی اسکولز سے متعلق اہم ہدایات جاری۔کراچی سمیت سندھ بھر میں نجی اسکولوں کو پولنگ اسٹیشن بنانے کے لیے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ اسکولز سندھ رفیعہ جاوید نے صوبہ بھر کے نجی اسکول انتظامیہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی اسکول کُھلے رکھے جائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ تمام نجی اسکول اپنی تیاری مکمل رکھیں، الیکش کمیشن کی مقرر کردہ ٹیمیں اسکولوں کا معائنہ کرنے آئیں گی۔
جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ آر او اور اے آر او اسکولوں کا کبھی بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام نجی اسکولوں میں بجلی، پینے کا صاف پانی، واش روم اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں