وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز قدم ،طلباء اور سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز قدم ،طلباء اور سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تاریخ ساز قدم اٹھاتے ہوئے تاریخ میں پہلی مرتبہ بلا سود الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشے دینے کا احسن قدم اٹھا لیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے مقامی ہوٹل میں بلا سود الیکٹرک بائیکس اور رکشے دینے کے پروگرام کا اعلان کیا ،ان کا کہناتھا کہ طلباو طالبات کو10ہزار الیکٹرک بائیکس بلاسود آسان شرائط پر دی جائیں گی، 10ہزار الیکٹرک رکشے بھی بلا سود پنجاب بینک کے تعاون سے دیئے جائیں گے،

اس کے علاوہ سپیشل افراد کو بلا سود 2ہزار الیکٹرک تھری ویلر بائیکس دی جائیں گی۔محسن نقوی نے سرکاری ملازمین کو بھی خوشخبری سنا تے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کو 2ہزار ،سرکاری و نجی ملازمت پیشہ خواتین کو 2ہزار الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔پنجاب بھر میں سرکاری سطح پر فیول موٹر سائیکل خریدنے پر پابندی لگا دی ہے۔ سرکاری محکمے آئندہ صرف الیکٹرک بائیک ہی خرید سکیں گے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب بھر میں چنگ چی رکشے کی رجسٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا ۔ پنجاب میں الیکٹرک رکشہ سازی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا، جس کیلئے وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ساز گار کمپنی کے سی ای او کو پہلا لائسنس دیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چنگ چی رکشہ باڈی کے سٹینڈر زکا بھی باقاعدہ اعلان کر دیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے الیکٹرک موٹر بائیکس رکشہ اور گاڑیوں کی نمائش بھی دیکھی اور الیکٹرک رکشہ میں سواری کی جبکہ الیکٹرک رکشہ کے معیار کی تعریف کی ۔چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں، امریکہ کی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز(Ms. Kirstin K. Hawkins)،صوبائی وزراء، ایس ایم تنویر، عامرمیر، ابراہیم حسن مراد، بلال افضل، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،بینک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سی سی پی او، کمشنر لاہور اور مختلف کمپنیوں کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close