پی ٹی آئی کی اہم خاتون رہنما سے متعلق بڑی خبر

پشاور (پی این آئی )پی ٹی آئی کی اہم خاتون رہنماسے متعلق بڑی خبر۔ الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے دو رہنماوں کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل میں تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کی اپیل پر سماعت ہوئی ، ٹریبونل نے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لیا ، ریٹرننگ افسر نے این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے ۔دوسری جانب عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close