عثمان ڈارکی والدہ ریحانہ ڈار کو بڑی خوشخبری مل گئی

سیالکوٹ(پی این آئی)عثمان ڈارکی والدہ ریحانہ ڈار کو بڑی خوشخبری مل گئی،سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور ہو گئی۔الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔واضح رہے کہ آر او نے این اے 71 سے ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔

آر او نے کاغذات میں سوشل سیکیورٹی واجبات کی عدم ادائیگی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر مسترد کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close