باجوڑ دھماکا, صبح صبح افسوسناک خبر

کوئٹہ(پی این آئی)باجوڑ دھماکا, صبح صبح افسوسناک خبر،باجوڑ میں گزشتہ روز ہوئے بم دھماکے میں زخمی ہونے والا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق مذکورہ اہلکار کے جاں بحق ہونے کے بعد اس بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہو گئی جبکہ 26 زخمی زیرِ علاج ہیں۔گزشتہ روز باجوڑ کے علاقے بیلوٹ فرش میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کے ٹرک کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔لاشوں اور زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close