پی ٹی آئی کوبلے کا نشان ملے گا یا نہیں؟ پشاور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ کیا ؟

پشاور(پی این آئی)پی ٹی آئی کوبلے کا نشان ملے گا یا نہیں؟ پشاور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ کیا ؟۔بلے کے نشان کی قانونی جنگ، پی ٹی آئی کی درخواست پر پشاور ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ کیا ہوگا، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل ڈویژن بینچ آج سماعت کرے گا۔جسٹس کامران حیات نے کیس ڈویژن بینچ کے سامنے رکھنے کا حکم دیا تھا، سنگل بینچ نے پہلے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرکے بلا پی ٹی آئی کو واپس دیا۔الیکشن کمیشن نے نظر ثانی درخواست دی تو عدالت نے حکم امتناع واپس لے لیا،

جس سے بلے کا نشان پھر چھن گیا۔دوسری جانب بلے کی واپسی کے لیے سپریم کورٹ پی ٹی آئی کی درخواست کل سنے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close