الیکشن کمیشن نے ایک اور عہدیدار کو ہٹادیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے امیدوار کے رشتہ دار اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کو تبدیل کردیا گیا، مخالف امیدوار کی درخواست پر رانا اشرف عاصم کو ہٹایا گیا۔

مسلم لیگ ن کے این اے 124 سے امیدوار رانا مبشر کے کزن رانا اشرف عاصم کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔این اے 124 کے امیدوار ضمیر احمد جھیڈو نے رانا اشرف عاصم کیخلاف درخواست دائر کی تھی، جس پر ن لیگی امیدوار کے کزن کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔رانا اشرف عاصم کی جگہ رافعہ اشفاق کو حلقے کا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر تعینات کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close