تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم اعلان

لاہور(پی این آئی) پنجاب بھر میں سردی کی چھٹیوں کے باعث تعلیمی ادارے کب کھلیں گے، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ سردی کی لہر کے باوجود تعلیمی ادارے 10جنوری سے کھلیں گے۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ 10جنوری سے 22جنوری تک سکول ساڑھے 9بجے لگیں گے، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کو شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم کپڑے اور جیکٹ پہننے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں