پارٹی کیساتھ اختلافات، پیپلزپارٹی رہنما کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

جیکب آباد (پی این آئی ) جیکب آباد میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے بعد پی ایس 3 پر ٹکٹ نہ ملنے پر رہنما پیپلز پارٹی ممتاز جکھرانی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

 

 

 

ممتاز جکھرانی کو منانے کے لیے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جیکب آباد پہنچے، سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ، سردارچانڈیو، برہان چانڈیو و دیگر مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے بعد مراد علی شاہ نے کہا کہ ممتاز جکھرانی سے تفصیلی بات ہوئی، ان کا مؤقف چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے رکھیں گے۔ممتاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ میں اس حلقہ سے 2 بار منتخب ہوا ہوں، ٹکٹ میرا حق بنتا ہے، ٹکٹ نہ ملنا ناانصافی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں