تحریک انصاف کے میاں اظہر اور شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد؟فیصلہ آْگیا

لاہور(پی این آئی)تحریک انصاف کے میاں اظہر اور شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظوریا مسترد؟فیصلہ آْگیا،لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129سے تحریک انصاف کے میاں اظہر جبکہ این اے 242کراچی سے شہبازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ اپیلٹ ٹریبونل میں میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی،عدالت نے این اے 129سے تحریک انصاف کے میاں اظہر کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے،اپیلٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل منظور کی۔اپیلٹ ٹریبونل نے پی پی 150سے پی ٹی آئی کے عباد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقراررکھا۔

ادھر کراچی میں سابق وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف مسعود خان مندوخیل کی اپیل مستردکردی گئی ،ٹریبونل نے این اے 242سے شہبازشریف کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،ٹریبونل نے پی ایس 75ٹھٹھہ سے مصطفی امیر کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے جبکہ پی ایس 108سے ثروت اعجاز قادری ،پی ایس 88کے امیدوار مولانا اورنگزیب فاروقی ،پی ایس 125سے تحریک انصاف کے محمد فاروق کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close