ایم کیو ایم نے مسلم لیگ (ن) کو بڑا جھٹکا دیدیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان اور ن لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پرتاحال اتفاق نہ ہوسکا۔

رہنمان لیگ نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر مذاکرات کا ایک اور دورکل ہوگا۔ نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ حلقہ این اے 242 پر بات ہوگی، دعا ہے یہ اجلاس مذاکرات کا حتمی راؤنڈ ہو۔ دوسری جانب ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہےکہ ایم کیو ایم این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کرےگی۔ خیال رہےکہ این اے242 پر ایم کیو ایم کی جانب سےمصطفیٰ کمال اور ن لیگ کی جانب سے شہباز شریف امیدوار ہیں۔ ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق این اے 243 کیماڑی کی قومی اور صوبائی نشستوں پربات چیت ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close