پی ٹی آئی الیکشن جیت گئی تو نگران حکومت اقتدار منتقل کرنے کو تیار ہوگی؟ نگران وزیراعظم کا سوال پر دلچسپ جواب آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سوال کیا گیا کہ کیا نگران حکومت تیار ہے کہ پی ٹی آئی اکثریت سے جیت جائے تو اسے اقتدار منتقل کر دیا جائے۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہوں یا نہ ہوں، فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ کسی کی بھی حکومت تشکیل پائے، ہمیں اقتدار منتقل کرنا ہے ہمارے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ ذاتی مسئلہ نہیں، 9 مئی کے الزامات پر روپوش افراد اپنی حوالگی دیں، تب تک ان کی سیاسی سرگرمیوں پر قانونی رکاوٹیں برقرار رہیں گی۔روپوش افراد نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے کون سی راہ اپنانی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close