چوہدری نثار علی خان کا ن لیگ سے تعلق سے متعلق اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے پرانا تعلق ہے، یہ پارٹی میرے ہاتھوں میں پروان چڑھی۔

چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر تنقید کر کے ووٹ نہیں لوں گا۔ کسی کی دم پکڑ کر نہیں عوام کے کندھوں پر سوار ہو کر اسمبلی جانا چاہتا ہوں۔ بانی تحریک انصاف عمران خان سے 54 سالہ تعلق ہے اور وہ اچھے دوست ہیں مگر اس وقت مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ سے اختلاف اصولوں پر مبنی ہے، بچوں کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا نہیں ہو سکتا۔ غلام سرور خان جعلی ڈگری والے ہیں،انہوں نے پی آئی اے کو نقصان پہنچایا۔ اس وقت ملک میں جھوٹ اور مفاد کی سیاست ہو رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close