اسلام آباد(پی این آئی) لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں سے متعلق کیس،حکمنامہ جاری، لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں سے متعلق کیس کا حکمنامہ جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حکمنامہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا،عدالت نے وفاقی حکومت سے کسی کو لاپتہ نہ کرنے کی یقین دہانی مانگ لی،تحریری یقین دہانی جمع کرانے کی ہدایت بھی کردی۔سپریم کورٹ نے بلوچ مظاہرین کے پرامن احتجاج پر پولیس کو ناروا سلوک سے بھی روک دیا ۔
لکھا کسی بھی شہری کو قانون کے برعکس گرفتار نہیں کیا جائے گا،عدالت پر امن مظاہرین پر کسی قسم کے تشدد کی اجازت نہیں دیتی،نوٹس میں لایا گیا کہ عدالتی چھٹیوں میں پرامن مظاہرین پر تشدد کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں