سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کا امکان

لاہور(پی این آئی) پنجاب میں سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث سکولوں کی تعطیلات میں مزید اضافہ کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں مزید اضافے کے باعث محکمہ موسمیات کی مشاورت سے تعلیمی اداروں میں ممکنہ طور پر مزید ایک ہفتے کی تعطیلات کے اضافے کی سفارشات صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں سرد موسم اور دھند کا سلسلہ 15جنوری تک جاری رہے گا۔ تاہم سکولز9جنوری سے کھل رہے ہیں ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعطیلات میں اضافے کی سفارشات کی منظوری کے بعد اس کا اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close