پی ٹی آئی کے کن کن رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے؟ اہم خبر آگئی

فیصل آباد (پی این آئی) 9 مئی کو سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کے کیس میں پی ٹی آئی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جن رہنماؤں کے وارنٹ جاری کیے گئے ان میں زرتاج گل، زین قریشی، اسد عمر، فواد چودھری اور عمر ایوب شامل ہیں، ڈاکٹر شہباز گل، مراد سعید، اعظم سواتی، میاں اسلم اقبال اور حماد اظہر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی لیول پلیئنگ فیلڈنہ فراہم کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب نے سپریم کورٹ میں تفصیلی رپورٹ جمع کروادی ۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے رپورٹ میں کہا کہ حکومت پنجاب پرامن ،آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کیلئے پر عزم ہے، الیکشن کمیشن کی جانب آنے والی ہدایت کو تمام ڈی آر اوز کو عملدرآمد کیلئے بھجوایا گیا، ہدایات ڈی آر اوز سمیت دیگر افسران کو بھجوائی گئیں تاکہ تمام امیدواروں بلا خوف خطر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کاغذات نامزدگی کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات کی گئیں، آرٹیکل 220 کے مطابق پرامن شفاف انتخابات کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو الیکشن کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی ہدایت کی گئی،قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں پر 3621 اور پنجاب کی 297 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 8935 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، کاغذات نامزدگی کی منظوری کا مجموعی تناسب تقریباً 85 فیصد رہا،شاید کوئی ایسا اہم واقعہ ہوا ہو جس میں امیدوار یا اس کے تجویز کنندہ یا حمایتی کاغذات داخل نہ کر سکے ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close