الیکشن ملتوی کرنے کی قرار داد، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(پی این آئی) سینیٹ کی عام اتخابات ملتوی کرنے کی منظور کردہ قرارداد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو موصول ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد بارے اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔خیال رہے کہ سینیٹ سے منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سکیورٹی کے حالات انتہائی خراب ہیں، مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ پر حملے ہوئے۔چھوٹے صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم چلانے کیلئے حالات موزوں نہیں ہیں، فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close