زرتاج گل کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی یا نہیں؟ الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی ) ملک بھر میں عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزذگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلوں میں 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔

اس دوران الیکشن ٹریبونلز کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدواروں کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ جاری ہے اور الیکشن ٹریبونل نے زرتاج گل اور جمشید دستی کی اہلیہ کے کاغذات منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان سے تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل اوران کے شوہرہمایوں خان کی اپیلیں بھی منظور ہوگئیں اور انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی، الیکشن ٹربیونل نے مظفر گڑھ سے پی ٹی آئی کے امیدوار جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

بتایا جارہا ہے کہ ہائی کورٹس کے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف امیدواروں کی اپیلوں کی سماعتیں جاری ہیں، اپیلوں کے فیصلوں میں 4 روز باقی ہیں، 10 جنوری تک تمام فیصلے سنادیئے جائیں گے، اسی سلسلے میں ملتان میں سابق ایم این اے جمشید دستی ، ان کی اہلیہ نازیہ اور بھتیجے صمد دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر 8 اپیلوں پر سماعت ہوئی، الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نے جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ دستی اور بھتیجے عبدالصمد دستی، لیہ سے تحریک انصاف کے ملک نیاز احمد جکھڑ اور ملک اویس حیدر جکھڑ کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

معلوم ہوا ہے کہ جمشید دستی نے این اے 175 اور این اے 176، پی پی 268، پی پی 269 اور پی پی 270 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جن پر سماعت کل ہوگی، الیکشن ٹربیونل نے این اے 243 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سبحان ساحل اور این اے 242 سے امجد آفریدی کی اپیل منظور کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف امیدواروں کی اپیلوں کی سماعت ہوئی، پی ایس 113 سے پی ٹی آئی کے امیدوار حسنین چوہان کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے جب کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رؤف احمد کی اپیل منظور کر لی گئی ہے۔

الیکشن ٹربیونل نے آزاد امیدوار رافعہ حسن کو پی ایس 126 اور فیضان ذیشان کو این اے 237 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے استفسار کیا کہ کیا امیدواروں کو جان بوجھ کر الیکشن لڑنے سے روکا جا رہا ہے؟ لگتا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے شوقیہ کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close