ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا زوردار دھماکہ

کوئٹہ (پی این آئی) ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں ایک شخص آ کر زخمی ہو گیا۔

ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں نے بارودی سرنگ نصب کر رکھی تھی جس پر ایک شخص کا بے دھیانی میں پاؤں پڑ گیا اور بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی۔لیویز کی جانب سے بتایا گیا کہ دھماکے سے متاثرہ شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جبکہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہو ئے۔ دھماکہ میر علی میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب ہوا جس کی زد میں بکریاں چرانے والے بچے آ کر شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close