الیکشن ملتوی کروانے کی قرارداد کی منظوری، چئیرمین سینیٹ اور ارکان بڑی مشکل میں پڑ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) چئیرمین سینیٹ اور ارکان بڑی مشکل میں پڑ گئے ۔۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سینیٹ ارکان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کے لیے قرار داد پاس کی گئی،سینیٹ میں قرارداد پاس کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،الیکشن وقت پر نہ ہونا آئین کی خلاف ورزی ہے،چیئرمین سینیٹ اور ارکان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔درخواست وکیل اشتیاق احمد مرزا کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close