ملک ریاض پر مشکل وقت، درخواست مسترد کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔۔۔۔۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم عمران خان اور شریک ملزمان کے خلاف القادر ٹرسٹ ریفرنس کی سماعت کی۔۔۔۔احتساب عدالت کے جج نے ملک ریاض کے وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد وکیل نے کہا کہ وہ ویڈیو لنک اور حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں واپس لے رہے ہیں۔۔۔۔۔

عدالت نے قرار دیا کہ جب تک ملزم خود پیش نہیں ہوتا حاضری سے استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close